سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو ہدف مل گیا

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بناسکی

muhammad ali محمد علی منگل 22 جولائی 2025 19:08

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو ہدف مل گیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2025ء) سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو ہدف مل گیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بناسکی۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بناسکی، ذاکر علی 55 رنز کیساتھ نمایاں رہے، مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی، بنگلا دیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، بنگلا دیش کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔