ملک میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر عوام کیلئے الرٹ جاری

منگل 22 جولائی 2025 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)ملک کے مختلف مقامات میں جاری شدید بارشوں کے پیشِ نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری کردیا گیا، ساتھ ہی ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے اس حوالے سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ سیاح بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر اور سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، بارشوں کے دوران دریاؤں اورندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

متعلقہ عنوان :