Live Updates

اسلام آباد میں موسلادھاربارش، گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں

پیر 21 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد میں موسلادھاربارش، گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سیدپور ویلج میں برساتی نالے بپھر پڑے اور گاڑیاں بھی نالے میں بہنے لگیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے نالے میں گاڑیاں بھی بہنے لگیں۔ترجمان کے مطابق دوران بارش سینیٹشن ٹیمز کی جانب سے نکاسی آب کا عمل بھی جاری رہا، سید پور میں قائم تجاوزات کی وجہ سے پانی نشیبی ایریاز میں کھڑا بھی ہوا۔

(جاری ہے)

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے جڑواں شہروں میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں اور پوٹھوہار ریجن میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔بتایا کہ بارش 50 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے تھے،جبکہ چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا تھا۔17 جولائی کو این ڈی ایم اے نے رپورٹ کیا تھا کہ مون سون بارشوں کے باعث 26 جون سے 17 جولائی کے درمیان 178 افراد جاں بحق جبکہ 491 زخمی بھی ہوئے تھے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات