محکمہ موسمیات کی کراچی میں 18 جولائی کی شام سے بارش کی پیشگوئی

منگل 15 جولائی 2025 16:35

محکمہ موسمیات کی کراچی میں 18 جولائی کی شام سے بارش کی پیشگوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 18 جولائی کی شام سے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بارش برسانے والا یہ نظام شمالی علاقوں سے سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں 18 جولائی کی شام سے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 19 اور 20 جولائی کو کراچی میں اچھی بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اس سسٹم کے تحت بارشوں کی توقع ہے۔دوسری جانب حیدرآباد میں بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شہریوں نے رات جاگ کرگزاری، نکاسی آب کے ناقص انتظام کے باعث سڑکیں اورگلیاں ڈوب گئیں جبکہ سو سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ، جس سے شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا۔محکمہ موسمیات نے کلائوڈ برسٹ کی اطلاع کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تیس منٹ میں پچاس ملی میٹربارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :