راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 22 جولائی 2025 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا،اشتہاری نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں اور پسٹل کے بٹ کے وار کر کے شہری کو قتل جبکہ 2 شہریوں کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ جولائی 2024 میں درج کیا گیا تھا۔ رتہ امرال پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،اشتہاری کے 7 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایس پی رال نے کہاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :