Live Updates

لوئر دیر ، باجوڑ میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 2 بھائی ریلے میں بہہ گئے

رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سیجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں

منگل 22 جولائی 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)لوئر دیر اور باجوڑ میں شدید طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 2 بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

(جاری ہے)

دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سیجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔باجوڑ میں بھی شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور 2 بھائی پانی میں بہہ گئے۔ڈوبنے والے ایک بھائی کی لاش نکال لی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :