سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی 2024-25 کی فاتح سیالکوٹ ریجن کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 22 جولائی 2025 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی 2024-25 کی فاتح سیالکوٹ ریجن کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی اور نائب صدر عمر خالد نے سیالکوٹ ریجن کی فاتح ٹیم کو چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کی محنت انہیں ترقی کی بلندیوں پر لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جہاں کے گرائونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اس لیے ہمارے بچوں اور نوجوانوں کی زندگیوں میں کھیل کود انتہائی ضروری ہے۔ تقریب میں فاتح ٹیم کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی سمیت سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :