ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت یونین کونسل حفیظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

منگل 22 جولائی 2025 22:50

ٰجعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت یونین کونسل حفیظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سائلین نے شرکت کی اور اپنے درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو براہ راست زبانی اور تحریری طور پر آگاہ کیا۔ کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفر آباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی،سمیت تمام محکموں کے ضلعی افسران شریک تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل براہ راست سن کر ان کا فوری حل نکالنا ہے، عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے تسلسل سے انعقاد سے انتظامیہ اور عوام کے درمیان روابط مضبوط ہوتے ہیں اور عوام کو اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ملتا ہے۔

کھلی کچہری کے دوران سائلین نے علاقے می ، نکاسی آب، صحت اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جعفر آباد کے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت سے مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری آسکے۔ انہوں نے تمام افسران کو تنبیہ کی کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :