لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اور بابوسر ٹاپ مکمل بند،سیاح پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں،این ڈی ایم اے

منگل 22 جولائی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) شاہراہِ قراقرم اور بابوسر ٹاپ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ سڑک کے حالات اور بندش کے بارے میں تازہ معلومات مقامی ریڈیو یا سوشل میڈیا چینلز سے حاصل کریں۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سڑک بند ہونے کی صورت میں غیر تصدیق شدہ متبادل راستوں کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے ان سے بچا جائے۔ ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔