ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں 42 شعبہ جات میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلے اوپن ہوگئے

بدھ 23 جولائی 2025 10:45

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)طالبات کیلئے انٹرمیڈیٹ کے بعد اعلی تعلیم کے مواقع ۔۔ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلے اوپن ہوگئے۔۔ جی سی ویمن یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ کے بعد طالبات کیلئے 42 شعبہ جات میں بی ایس پروگرام آفر کردیئے۔ طالبات 31 جولائی تک جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں داخلوں کیلئے اپلائی کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کہتی ہیں ویمن یونیورسٹی میں طالبات کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی فوکس کیا جاتا ہے۔ طالبات کو چاہیے اپنے رجحان اور دلچسپی کے مطابق بی ایس پروگرام کا انتخاب کریں۔ جی سی ویمن یونیورسٹی چار سالہ بی ایس پروگرام کے ساتھ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری بھی آفر کررہی ہے۔ طالبات انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے انتظار کی بجائے فرسٹ ایئر کے رزلٹ کی بنیاد پر اپلائی کرسکیں گی۔ یونیورسٹی میں پہلی بار پی ایچ ڈی میتھ اور ایم ایس بائیو کیمسٹری کے پروگرام بھی آفر کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :