سوات، خوازہ خیلہ چالیار کے مدرسے میں بچوں پر تشدد کے واقعہ پر مزید 9افراد گرفتار

بدھ 23 جولائی 2025 12:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ چالیار کے مدرسے میں بچوں پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مزید 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ چالیار کے مدرسے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث ایک استاد گرفتار جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے انکشافات سامنے آئے جس کے بعد مزید 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دفعہ 302کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ زیر تعلیم بچوں کو والدین کے حوالے کر کے ادارے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :