شام، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان آج سکیورٹی امور پر اہم سہ فریقی ملاقات متوقع

بدھ 23 جولائی 2025 15:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)امریکہ اسرائیل اور شام کے اعلی حکام کے درمیان جمعرات کو ایک اہم ملاقات متوقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات کا مقصد جنوبی شام کی صورتحال پر سکیورٹی سمجھوتوں تک پہنچنا ہے۔ یہ پیش رفت ایک امریکی عہدیدار اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔یہ اجلاس گذشتہ ہفتے جنوبی شامی شہر السویدا میں شروع ہونے والے بحران اور اس کے بعد دمشق پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد پہلا سہ فریقی رابطہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :