چین نے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر امریکا کے الزامات کو مسترد کر دیا

بدھ 23 جولائی 2025 15:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر امریکا کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق فو کونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی نمائندے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں مریکا ہی کشیدگی پیدا کر رہا ہے، انتشار پھیلا رہا ہے اور خطے میں اعتماد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔