جرمنی نے ترکیہ کو یورو فائٹر طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی

بدھ 23 جولائی 2025 15:27

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی سلامتی کونسل کے مثبت فیصلے کے بعد جرمن حکومت نے ترکی کو 40 یوروفائٹر ٹائفون طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ترکی یوروفائٹر ٹائفون جیٹ طیاروں کی خریداری پر مذاکرات کرتا رہا ہے جو جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور سپین کے کنسورشیم نے بنائے ہیں اور ایئربس، بی اے ای سسٹمز اور لیونارڈو کمپنیاں ان کی نمائندگی کرتی ہیں۔