این ڈی ایم اے اور ایس ڈی ایم اے کی بروقت رہنمائی کے باوجود دارالحکومت کے شہری اداروںنے سنگین غفلت کی،زاہد امین

بدھ 23 جولائی 2025 16:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن زاہد امین نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اور ایس ڈی ایم اے کی بروقت رہنمائی کے باوجود دارالحکومت کے شہری اداروںنے سنگین غفلت کی ہے ، موسمیاتی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے دارالحکومت کے اداروںکو ممکنہ تیاری کر لینی چاہیے تھی ، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو ترقیاتی ادارہ و محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات سے بروقت اشتراک کار کا انتظام کر لینا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں سے قبل پیشگی اقدامات کیلئے طے شدہ اجتماعی اصول پر کارروائی نہیں کی جا سکی ہے ، انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال میں معاملات کو چلانے کے عملی طریقہ کار پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا ہے ، انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اب مزید وقت ضائع نہ کرے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دن رات کی بنیاد پر مرکزی کردار ادا کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے تمام اداروں کے مابین باہمی اشتراک کار کا خصوصی انتظام کیا جائے ، روزمرہ کی بنیاد پر اضافی اُجرتی لیبر سے متاثرہ تجارتی و رہائشی علاقوں میں امدادوصفائی کا کام لیا جائے انہوں نے کہا کہ کرایہ پر مزید چھوٹی مشینیں اور ٹرالیاں حاصل کر لی جائیں، تمام بڑی نالیوں ، کلوٹوں اور نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ، انہوںنے کہا کہ نالوں کے خطرناک حصوں کے مکینوں کو اپنے عارضی انتظام کا پابند کروایا جائے ، انہوں نے کہا کہ گلشن کالونی نالہ اور طارق آبادنالہ کے بالائی حصوں میں چند سال قبل لگائی گئی ، گیبیں والز کے استحکام پر بھی توجہ دی جائے ، گیبین والزنے گلشن کالونی ، سینٹرل پلیٹ ، لوئر طارق آباداور محلہ شاہ سلطان میں بجری کے بڑے بہائو کو سرے دست روک رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :