حلقہ کھاوڑہ میں مسلم لیگ ن کے پاس طارق بشیر ایڈووکیٹ ایک مضبوط قلعہ ثابت ہو سکتے ہیں، راجہ عبدالقیوم خان

بدھ 23 جولائی 2025 16:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)حلقہ کھاوڑہ میں سابق وزیر حکومت و مسلم لیگ ن کے بزرگ راہنما راجہ عبدالقیوم خان نوجوان و متحرک حلقہ کی عوام کی امنگوں کے ترجمان طارق بشیر کے ٹکٹ کی حمایت کریں ، حلقہ کو اس وقت ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے اور مسلم لیگ ن کے پاس طارق بشیر ایڈووکیٹ ایک مضبوط قلعہ ثابت ہو سکتے ہیں اور عوام کے امیدوں پر بھی پورا اتر سکتے ہیں ، راجہ عبدالقیوم خان نے واضح الفاظ میں بیان دیا تھا کہ پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی سب اس کی حمایت کرینگے اب وقت آگیا ہے کہ کھاوڑہ سے امیدوار قانون ساز اسمبلی طارق بشیر ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کی جائے اور تمام موقع پرستوں کا راستہ روکا جائے ، ان خیالات کا اظہار عبدالطیف بھٹی ، سعید عباسی رہنماء مسلم لیگ ن آف اتراسی نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو چاہیے کہ حلقہ کھاوڑہ 5جو ہمیشہ آزاد کشمیر کی سیاست میں نمایاں رہا ہے کا پارٹی ٹکٹ طارق بشیر ایڈووکیٹ کو دے ، حلقہ کی محرومیوں کا واحد حل نئی قیادت کا سامنے لانا ہے طارق بشیر ایک اچھے قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی کارکن و بہترین رہنما ء ہیں جنہوں نے بہت کم عمری میں بڑا نام و مقام حاصل کیا ہے حلقہ کی عوام ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے ،راجہ عبدالقیوم خان نے بھی اس بار اعلان کر رکھا ہے کہ پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی وہ اس امیدوار کی مکمل حمایت کریں گے ،ہم پارٹی صدر شاہ غلام قادر ، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق ودیگر قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقہ کھاوڑہ میں اس بار نئی نوجوان قیادت کو سامنے لایا جائے اور طارق بشیر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کیا جائے ۔