کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی زیر صدارت اجلاس ، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا

بدھ 23 جولائی 2025 16:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عبدالعائد خان اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 محمد طیب عبداللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ادارے کی مجموعی کارکردگی، درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر میر عالم خان اور انجینئر فصیح اللہ نے ریسکیو 1122 کی موجودہ تیاریوں، آپریشنل صلاحیتوں اور درپیش چیلنجز پر جامع پریزنٹیشن پیش کی۔

متعلقہ عنوان :