پی ٹی آئی رہنمائوں کو عدالت سے سزا ئوں کے فیصلے کیخلاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (کل ) طلب

بدھ 23 جولائی 2025 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)تحریک انصاف کے رہنما ئوں کو انسداد دہشتگردی عدالتوں سے سزا ئوں کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ( جمعرات) کے روزطلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ڈھائی بجے پنجاب اسمبلی میں ہو گا ۔اجلاس میں رہنمائوں سے اظہار یکجہتی ،فیصلوں کے بعد کی صورتحال اور اعلی عدالت میں چیلنج کرنے کے حوالے سے مشاورت ہو گی ۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی قائد حزب اختلاف معین قریشی کریں گے ۔اجلاس کے بعد تین بجے اسمبلی میں پریس کانفرنس کی جائے گی۔