گوادر کی ترقی کے لیے چینی و مقامی شراکت داری کو فروغ دیں گے،جنید انوار چوہدری

بدھ 23 جولائی 2025 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کے لیے چینی و مقامی شراکت داری کو فروغ دیں گے،گوادر میں مقامی وسائل کے ذریعے اقتصادی مواقع پیدا کیے جائیں گے۔بدھ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے گوادر پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے لیے چینی و مقامی شراکت داری کو فروغ دیں گے،گوادر میں مقامی وسائل کے ذریعے اقتصادی مواقع پیدا کیے جائیں گے،گوادر میں ماہی گیری ویلیو ایڈیشن یونٹس اور کھجور پروسیسنگ پلانٹس قائم کرنا چاہتے ہیں،گوادر پورٹ پر دو ہزار ٹن صلاحیت کے کولڈ سٹوریج سے مقامی معیشت کو فائدہ اٹھا نا چاہیے۔ دوران ملاقات جنید انوار چوہدری نے گوادر کو سرسبز بنانے کے لیے کمیونٹی شجرکاری مہم پر زور دیا۔وفاقی وزیر نے عوام سے ہر گھر میں ایک درخت لگانے کی ماحول دوست اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :