ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا احمد پور شرقیہ میں ریسکیو1122 دفتر کا دورہ

بدھ 23 جولائی 2025 19:16

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دورہ احمد پور شرقیہ میں ریسکیو 1122 کے دفتر کا معائنہ کیا اور حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور انچارج ریسکیو احمد پور شرقیہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ارلی وارننگ سسٹم کو مؤثر انداز میں فعال کر دیا گیا ہے جبکہ ریلیف اور ریسکیو ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہر لمحہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا کے نزدیکی علاقوں میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے احمد پور شرقیہ میں سیوریج سسٹم کی بحالی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر احمد پور شرقیہ کا بھی معائنہ اور سائلین سے دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :