اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اکیڈمک سیشن 2025-2026 کیلئے الحاق کی تجدید کی تاریخوں ا علان کردیا

بدھ 23 جولائی 2025 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اکیڈمک سیشن 2025-2026 کیلئے سرکاری و نجی کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے الحاق کی تجدید کیلئے 4 اگست 2025 سے 12ستمبر 2025 تک تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الحاق کی تجدید کے خواہشمند سرکاری تعلیمی ادارے 4 اگست سے 12ستمبر 2025 تک اپنی درخواستیں بغیر کسی فیس کے بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کی روشنی میں رواں سال بھی اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق کی تجدید کے خواہشمند سرکاری تعلیمی اداروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی انہیں صرف 1000روپے پروفارما کی فیس جمع کروانا ہوگی۔ درج بالا تاریخوں میں پروفارما جمع نہ کروانے والے سرکاری تعلیمی ادارے 15ستمبر سے 30ستمبر تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ، یکم اکتوبر سے 17اکتوبر تک 2000روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 20اکتوبر سے 31اکتوبر 2025 تک 3000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح الحاق کی تجدید کے خواہشمند نجی تعلیمی ادارے اپنی درخواستیں 4 اگست سے 12 ستمبر2025 تک نارمل فیس 22ہزار 500 بمع 1000روپے پروفارما فیس ٹوٹل 23ہزار 500روپے فیس کے ساتھ انٹربورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ایسے تعلیمی ادارے جو اس دوران اپنے فارم جمع نہ کرواسکیں وہ 15ستمبر سے 30ستمبر تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ، یکم اکتوبر سے 17اکتوبر تک 2000روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 20اکتوبر سے 31اکتوبر 2025 تک 3000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق کی تجدید کے خواہشمند اور اہل گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے متعلقہ پروفارما بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں جس کی فیس 1000روپے ہے۔ تعلیمی ادارے کے الحاق کی تجدید کیلئے مکمل شدہ فارم فیس کے پے آرڈر بنام سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے ساتھ جمع کروانا ہوگا۔ علاوہ ازیں اگر کوئی سرکاری کالج یا ہائیر سیکنڈری اسکول نئی فیکلٹی یا مضمون کا اضافہ کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے الحاق کی تجدید کی درخواست میں واضح کرنا ہوگا۔ نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے گروپ یا فیکلٹی کے اضافہ کی فیس الحاق کی تجدید کی فیس کے علاوہ 27000 روپے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :