ہنی ٹریپ اورجعلی ملازمتیں ‘نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا نوجوانوں، طلبہ اور فری لانسرزکیلئے سائبر کرائم سرگرمیوں بارے انتباہ

بدھ 23 جولائی 2025 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء) نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے نوجوانوں، طلبہ اور فری لانسرز کو واٹس ایپ پر ہنی ٹریپ اور جعلی ملازمت اسکیموں کے ذریعے نشانہ بنانے والی سائبر کرائم سرگرمیوں سے خبردار کرتے ہوئے حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ نیشنل سرٹ کا کہنا ہے کہ۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ جعلی ریکروٹرز فری لانسنگ کے جھوٹے مواقع پیش کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر عوامی پروفائلز اور گروپ سرگرمیوں کی بنیاد پر شکاروں کا انتخاب کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کے جعلی گروپس میں شمولیت کے بعد فحش مواد دکھا کر متاثرین کو بلیک میل کیا جاتا ہے اور لاکھوں روپے کی مالیاتی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ نیشنل سرٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واٹس ایپ پر اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو بہتر بنائیں، صرف مصدقہ پلیٹ فارمز سے ہی ملازمت کی پیشکش قبول کریں اور بلیک میلنگ کے شکار ہونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) اور نیشنل سرٹ سے رابطہ کریں۔ مزید برآں، نیشنل سرٹ نے ہدایت کی ہے کہ فحش مواد والے واٹس ایپ گروپس سے فوری طور پر نکل جانا چاہیے تاکہ بلیک میلنگ اور دیگر سائبر جرائم سے بچا جا سکے۔