اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نوازکا شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ

بدھ 23 جولائی 2025 23:22

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء)اوکاڑہ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ، انہوں نے عیدگاہ روڈ تحصیل روڈ اور ہمیں جناح روڈ پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ بارشی پانی نکاسی کے لیے نالیوں کی صفائی کے احکامات دیے،انہوں نے صدر بازار، گول چوک اور کچہری بازار میں صفائی میں پانی کے انخلائ کے عمل کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر چودری رب نواز نے ستھرا پنجاب مہم کی ٹیموں کو پوسٹ افس سے ملحقہ روڈز پر صفائی ستھرائی کے امور بارے احکامات جاری کیے اور پوسٹ آفس کے افسران کو ویسٹ مینجمنٹ کے لیے کوڑے دان رکھنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے دیپالپور روڈ پر پانی کی نکاسی اور جی ٹی روڈ اور واقعی پبلک پارکس اور روڈ کی گرین بیلٹس کی تواتر سے صفائی اور خوبصورتی کے لیے احکامات جاری کیے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودری رب نواز نے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے اصول کے لیے بنائی گئی ٹیمیں محنت سے عوامی خدمت کا عمل سر انجام دیں۔

...