ساہیوال کے نواح محمد پور روڈ پر آبادی مائی والی مسجد میں 2 نوزائیدہ بچیاں برآمد

بدھ 23 جولائی 2025 19:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ساہیوال کے نواح محمد پور روڈ پر آبادی مائی والی مسجد میں 2 نوزائیدہ بچیاں برآمد ہوئیں۔نامعلوم شخص نوزائیدہ بچیاں پھینک کر فرارہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے بچیوں کو تحویل میں لیکر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

صبح سویرے علاقہ مکینوں نے دیکھا کہ دو نومولود بچیاں ویرانے میں پڑی ہوئی ہیں جس پر انہوں نے مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس پر ریسکیو 1122 نے بچیوں کو تحویل میں لیکر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا، جہاں بچیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔مقامی پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :