وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کا نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 23 جولائی 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین واسا نے چائنہ سکیم، جی ٹی روڈ، یو ای ٹی، باغیچی سیٹھاں کے علاقوں میں مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شاہراہوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جائے،تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر جنریٹرز کو سٹینڈ بائی رکھا جائے اورنشیبی علاقوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔