گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں بی ایس فائن آرٹس (پینٹنگ) اور بی ایس فائن آرٹس (ٹیکسٹائل ڈیزائن)کا انٹری ٹیسٹ مورخہ 28 جولائی 2025 کو ہو گا

جمعرات 24 جولائی 2025 11:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں بی ایس فائن آرٹس (پینٹنگ) اور بی ایس فائن آرٹس (ٹیکسٹائل ڈیزائن)کا انٹری ٹیسٹ مورخہ 28 جولائی 2025 بروز پیر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق یہ انٹری ٹیسٹ صبح 10 بجے ڈیپارٹمنٹ آف فائن آرٹس میں ہو گا جس میں امیدواروں سے گزارش ہے کہ ڈرائنگ پینسل، پینسل تراش ریزر اور وائٹ شیٹ ہمراہ لائیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبر 0339-9250137 پر کال کریں یا واٹس ایپ نمبر 0339-4298758 پر رابطہ کریں۔