موٹروے ایم 5 پر مسافر بس کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

جمعرات 24 جولائی 2025 12:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) موٹروے ایم 5پر مسافر بس موٹروے سے نیچے اتر گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس صادق آباد سے لاہور جارہی تھی کہ ملتان کے قریب ڈرائیور کو اچانک اونگھ آ گئی، اسی دوران بس موٹروے سے نیچے اتر گئی اور حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔