سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت کا رات گئے لودھراں کا دورہ، ادویات کی دستیابی اور دیگر امور کا جائزہ

جمعرات 24 جولائی 2025 12:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے رات گئے ضلع لودھراں کے مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا۔سپیشل سیکریٹری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں اور ٹراما سنٹر مخدوم عالی میں طبی خدمات کے عمل کا جائزہ لیا۔ حاضری، ادویات کی دستیابی اور دیگر امور کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے فراہم کردہ طبی و دیگر سہولیات بارے استفسار کیا۔۔انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں کو ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔ اس سلسلے میں کوئی غفلت قابل قبول نہیں کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی بروقت فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :