سپین کی ٹیم پہلی مرتبہ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

سیمی فائنل میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد 8 بار کی چیمپئن جرمنی کو شکست کا سامناکرنا پڑا

جمعرات 24 جولائی 2025 13:00

سپین کی ٹیم پہلی مرتبہ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ ..
برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)سپین کی ویمنز فٹ بال ٹیم پہلی مرتبہ یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ سپین کی ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد 8بار کی یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن جرمنی کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا کریوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔میچ کے مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔

سپین کی ٹیم نے اضافی وقت میں گول کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔سپین کی ایٹانا بونماٹی کونکا نے اضافی وقت میں 113 ویں منٹ پر واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا، یوں سپین نے اپنی تاریخ میں پہلی بار یورو کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔سپین کا فائنل میں مقابلہ ایک مرتبہ کی فاتح انگلینڈ کی ویمنز ٹیم سے ہوگا۔

(جاری ہے)

یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیٹزیگرنڈ سٹیڈیم، زیورخ، سوئٹزرلینڈمیں کھیلے گئے یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں 8بار کی یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن جرمنی اور سپین کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد سپین کی ویمن ٹیم نے جرمنی کی 0-1 گول سے ہر اکر پہلی یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ میچ کے مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی تاہم اضافی وقت میں 113 منٹ پر سپین کی ایٹانا بونماٹی کونکا نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔سپین کی ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار یورو ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ فائنل میں سپین کی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم سے بیسل میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :