ڈین ایوانز اور کیمرون نوری پیش قدمی جاری، موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16رائونڈ میں داخل

جمعرات 24 جولائی 2025 13:02

ڈین ایوانز اور کیمرون نوری پیش قدمی جاری، موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز اور انگلینڈ کے ہی کیمرون نوری اے ٹی پی موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ڈین ایوانزنے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ایلکس ٹی مشیلسن کو شکست دی جبکہ کیمرون نوری نے اٹلی کے سیکنڈ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 56واں ایڈیشن امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئیمیزبان حریف کھلاڑی ایلکس ٹی مشیلسن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں ان کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں انگلینڈ کے کیمرون نوری نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے سیکنڈ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی کو 6-3، 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں کیمرون نوری کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی برینڈن ناکشیما سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :