ٹیلر ٹاؤن سینڈاور ژانگ شوائی واشنگٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزسیمی فائنل میں داخل،وینس ولیمز کا کوارٹر فائنل میں سفر تمام

جمعرات 24 جولائی 2025 13:02

ٹیلر ٹاؤن سینڈاور ژانگ شوائی واشنگٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزسیمی فائنل ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈاور ان کی چین کی جوڑی دار ژانگ شوائی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی واشنگٹن اوپن ٹینس میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ ٹیلر ٹاؤن سینڈاور ژانگ شوائی نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 45 سالہ امریکا کی وینس ولیمز اور ان کی ہم وطن ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ کو شکست دے کرٹاپ فور کے لئے کوالیفاء کیا۔

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈاور ان کی چین کی جوڑی دار ژانگ شوائی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں امریکا کی وینس ولیمز اور ان کی ہم وطن ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ کو 4-6، 6-3 اور 6-10 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

امریکا کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار، 7 گرینڈ سلام کی فاتح وینس ولیمز نے 45 سال کی عمر میں شاندار واپسی کی ہے وہ کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوئی۔45 سالہ امریکن ٹینس سٹار وینس ولیمز نے ٹینس سے 16 ماہ دور رہنے کے بعد واشنگٹن اوپن میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں واپسی کی تھی۔ سابق عالمی نمبر ون وینس ولیمز نے ٹورنامنٹ کے لیے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کی تھی۔انہوں نے آخری بار اگست 2023 میں سنسناٹی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :