سرگودھا تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 24 جولائی 2025 15:25

سرگودھا تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 پارٹ ٹو کے نتائج کا ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)سرگودھا تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جس میں93 ہزار 582 امیدوار طلبا و طالبات نے حصہ لیکر69 ہزار 72 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جن کی کامیابی کا شرح تناسب73.81 فیصد رہا۔زرائع کے مطابق کمشنر وچیئرمین تعلیمی بورڈ جہانزیب اعوان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2023 پارٹ ٹو جماعت دہم کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پوزیشنز ہولڈرز میں ایوارڈ اور انعامات تقسیم کئے۔

اس امتحان کے نتائج کے مطابق اس امتحان میں 93 ہزار 582 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔جن میں امیدوار 69 ہزار72 کامیاب رہے جن کی کامیابی کا شرح تناسب73.81 فیصد رہا اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی نے بتایا گیا کہ رول نمبر 567515 کے طالبہ ماروا سہیل 1187 نمبر لیکر پہلی،رول نمبر 515753 کے طالب علم محمد سراج خان 1186 نمبر لیکر دوسری جبکہ رول نمبر 500135 کے طالب علم محمد اسد جاوید، رول نمبر 500144 کے طالب علم محمد منیب ارشد اور رول نمبر 536922 کے طالب علم منیب الرحمان اوررول نمبر 564752 کی طالبہ عائشہ مسکان 1184 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سائنس گروپ فسٹ بوائز میں رول نمبر 515753 کے طالب علم محمد سراج خان 1186 نمبرلیکر پہلی ، رول نمبر 500135 کے طالب علم محمد اسد جاوید اور رول نمبر 500144 کے طالب علم محمد منیب ارشد اور رول نمبر 536022 کے طالب علم منیب الرحمان 1184 نمبر لیکر دوسری جبکہ رول نمبر 500917 کے طالب علم شامیر روف، رول نمبر 503430 کے طالب علم ثمشیل حیدر، رول نمبر 528486 کے طالب علم محمد حمزہ بشیر 1180 لیکر تیسری پوزیشن رہے اور ہیومنٹی گروپ بوائز فسٹ میں رول نمبر 573517 کے طالب علم سردار عثمان حیدر علی خان 1159 نمبر لیکر پہلی ، رول نمبر 618012 کے طالب علم محمد عباس امیر 1134نمبر لیکر دوسری جبکہ رول نمبر 621533 کے طالب علم احمد شیر زمان 1099نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہے اس ہیمونٹی گروپ طالبات فسٹ میں رول نمبر 577073 کی طالبہ عریج فاطمہ نے 1144 نمبر لیکر کے پہلی ، رول نمبر 577056 کی طالبہ کنیز بتول 1140 نمبر لیکر دوسری اور طالبہ جمیلہ مجید 1138نمبرلیکر تیسری پوزیشن پر ہیں ۔

اس موقع پر کمشنر وچیئرمین جہانزیب اعوان نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کو میڈلز اور انعامات تقسیم کرتے ہوئے پہلے پوزیشن پر لیپ ٹاپ،گولڈ میڈل اور کیش،دوسری پوزیشن پر سلور میڈل اور کیش،تیسری پوزیشن پر بران میڈل اورکیش دیئے اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی ارم حامد حمید،شاکر بشیر اعوان بھی کمشنر کے ہمراہ تھے جنہوں نے بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن میں تقریب میں شرکت کی اور طلبا و طالبات کو نمایاں پوزیش پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ملکی ترقی کی نوید ہے۔