امریکی رکن کانگرس مائیک لالر کا آئندہ سال نیو یارک کے گورنر کا انتخابات نہ لڑنے کا اعلان

جمعرات 24 جولائی 2025 15:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) امریکی حکمران جماعت ری پبلیکن پارٹی کے اعتدال پسند رکن کانگریس مائیک لالر نے آئندہ سال نیو یارک کے گورنر کا انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال کے لیے ریاستی گورنرشپ کے مقابلے میں حصہ نہیں لے رہے۔ مائیک لالر دوسری بار کانگریس کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

ان کا تعلق نیو یارک کی ہڈسن ویلی سے ہے جو نیو یارک سٹی کے شمال میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےفاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کو بتا دیا ہے کہ وہ ایک بار پھر کانگریس کے رکن منتخب ہونے کے لیے اپنے آپ کو زیادہ موزوں سمجھتے ہیں۔ یہ نہ صرف ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے بلکہ ان کے ضلع کے لیے بھی زیادہ بہتر ہوگا ۔ انہوں نے کہ کانگریس ہماری غالب اکثریت نہیں اس لیے بہترہوگا کہ ہم اپنے موجودہ معاشی ایجنڈے کو لے کر چلنا چاہتے ہیں تو ہم صحیح فیصلے کریں۔ کانگریس کی ایک اور نمایاں رکن ری پیبلیکن الزے سٹیفنک بھی گورنرشپ کے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کا فیصلہ میئر نیو یارک کے الیکشن کے بعد کریں گی۔