مچھ میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، 3 شدید زخمی

گھر کے باہر بیٹھے چار افراد پر دستی بم پھینکا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہو گئے

جمعرات 24 جولائی 2025 16:02

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) مچھ کے علاقے آب گم میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر کے باہر بیٹھے چار افراد پر دستی بم پھینکا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فراد ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔