آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی انڈیا کی رسوائی اور ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا، آج پاکستان پوری دنیا میں روشن چاند ستارے کی مانند چمک رہا ہے، رانا تنویرحسین

اتوار 21 ستمبر 2025 11:10

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی انڈیا کی رسوائی اور ہماری مسلح افواج ..
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اللہ کے خاص فضل وکرم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت انکی ٹیم کی انتھک محنت اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان پوری دنیا میں روشن چاند ستارے کی مانند چمک رہا ہے اور دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سید سجاد حسین شاہ کے ہمراہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ایٹمی پاکستان آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی انڈیا کی رسوائی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا اور آج الحمد اللہ پاکستان دنیا بھر میں رفعتوں اور بلندیوں کو چھو رہا ہے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی کی ہٹ دھرمی ظلم اور جبر کی پالیسی کی بدولت آج ہندوستان دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا ہے اور ماسوائے اسرائیل کے اس کا کوئی دوست نہیں رہا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن خوشگوار دوستانہ تعلقات چاہتا ہے مگر جو ہماری سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ پھر آپریشن بنیان المرصوص کو یاد رکھے کہ کس طرح ہماری بہادر افواج نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان امت مسلمہ کے لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے نے پاکستان کو یہ اعزاز دیا ہے کہ وہ اب محافظ حرمین شریفین کا کردار ادا کریگا اس موقع پر رانا تنویر حسین نے شیخوپورہ شہر کے سیوریج کے مسائل کے حل شاہرات کی تعمیرِ و مرمت کے لیے میگا منصوبے کا اعلان کیا اور شہریوں کے مطالبہ پر شیخوپورہ سے لاہور کے لیے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا تقریب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں سید سجاد حسین شاہ چوہدری شہباز احمد چھینہ نے بھی خطاب کیا