خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی نمایاں ادارہ قرار، گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
اتوار 21 ستمبر 2025 14:20
(جاری ہے)
اس تاریخی موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تیار کردہ ٹورزم ڈیجیٹل پلیٹ فارم، جو خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورزم (KITE) پروجیکٹ کے تحت تیار کیے گئے 34 جدید ماڈیولز پر مشتمل ہے، نے ہمارے صوبے کو قومی منظرنامے پر ممتاز کر دیا ہے۔
یہ اعزاز صرف ایک ایوارڈ نہیں بلکہ اس وژن کی تصدیق ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا نے ٹیکنالوجی کے ذریعے سیاحتی خدمات کو نئے سرے سے متعارف کراتے ہوئے نئے مواقع پیدا کیے اور عالمی اعتماد حاصل کیا۔ ڈاکٹرعبدالصمد نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کی بصیرت افروز قیادت میں صوبے کی سیاحتی حکمتِ عملی کو اس انداز میں ترتیب دیا جا رہا ہے کہ نہ صرف قومی سطح پر پذیرائی حاصل ہو بلکہ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ٹورزم ڈویلپمنٹ کے لیے ایک نیا معیار قائم ہو۔ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری ٹیم کی لگن، تخلیقی سوچ اور انتھک کوششوں کا عکاس ہے۔ یہ اعزاز خیبر پختونخوا کے عوام کا ہے اور اس خواب کی تعبیر ہے کہ ہم اپنے صوبے کو دنیا کا ایک نمایاں سیاحتی مرکز بنائیں۔ جدت کو اپنے اقدامات کے مرکز میں رکھتے ہوئے ہم پائیدار، ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ اور ثقافتی اعتبار سے مالامال سیاحت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ پاشا 2025 کا گولڈ ایوارڈ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو نہ صرف خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل ٹورزم گورننس میں ایک رہنما کے طور پر تسلیم کرتا ہے بلکہ یہ عہد بھی دہراتا ہے کہ صوبہ اپنے ثقافت، ورثے اور ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ، حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے
-
کراچی؛ عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری
-
وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی، طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار
-
بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر کی گئی، سہیل انور سیال
-
دبئی سے کوئی بھی پاکستانی ڈی پورٹ نہیں ہوا ، چوہدری سالک حسین
-
امریکا سے مذاکرات،ایران کا جواب پاکستان کو موصول، وزیراعظم شہباز شریف کی تصدیق
-
مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
-
جیٹ فیول کی قیمت میں پھر اضافہ، کرائے بڑھنے کا امکان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت خارجہ امور کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط اجازت، نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی
-
کراچی میں صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم جیل سے فرار،
-
حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جے یو آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.