ٹرمپ کا مختلف ممالک پر15سے 50فیصد تک ٹیرف کا اعلان، امریکہ میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے

یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کررہے ہیں، چین کے ساتھ بھی ڈیل کرنے والے ہیں،جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15فیصد پر لانے پراتفاق کیا ہم اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے، امریکی صدر کا اے آئی سمٹ سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 24 جولائی 2025 13:10

ٹرمپ کا مختلف ممالک پر15سے 50فیصد تک ٹیرف کا اعلان، امریکہ میں کاروبار ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی 2025)امریکی صدر ٹرمپ کا مختلف ممالک پر15سے50 فیصد تک ٹیرف کا اعلان، امریکہ میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے، یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کررہے ہیں، چین کے ساتھ بھی ڈیل کرنے والے ہیں۔اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15فیصد پر لانے پراتفاق کیا۔

ہم اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ٹیرف کو 15 فیصد پر لے آئیں گے۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے میدان میں امریکہ کی کامیابیوں اور آئندہ کے منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کیا جس میں مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات، توانائی کے شعبے میں معاہدے، اور امریکی ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے سب سے توانائی کے ذخائر موجود ہیں۔ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں۔ توانائی پر ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کرنے جا رہے ہیں۔ الیکشن میں پاپولرووٹ کیساتھ سوئنگ سٹیٹ میں کامیابی سمیٹی۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں۔ توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں۔

امریکہ اے آئی ٹیکنالوجی میں چین کوشکست دیررہاہے۔امریکہ نے اے آئی دوڑ کا آغاز کیا اور اسے ہم ہی جیتیں گے۔ امریکی صدر نے امریکہ اور نیٹو کے درمیان ڈیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیل کے تحت یورپی اتحادی ہتھیار خرید کر یوکرین کو بھیجیں گے۔ یورپی اتحادی امریکہ کو فوجی سازوسامان کی 100 فیصد ادائیگی کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ کا ہم نے آغاز کیا اور ہم ہی جیتیں گے۔

امریکہ اے آئی میں چین کو شکست دے رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سمٹ میں 3ایگزیکٹو آرڈرزپر دستخط بھی کئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ نے اے آئی ریس شروع کی اور امریکہ ہی جیتے گا۔ امریکہ اے آئی میں بھی چین کو شکست دے رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرین انرجی کے نام پر امریکا کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔ بائیڈن دور کے احمقانہ صدارتی حکمنامے کو میں معطل کر رہا ہوں تاکہ امریکہ کی معیشت کو مزید نقصان نہ پہنچے۔