امریکی اٹارنی جنرل نے مئی میں ٹرمپ کو ایپسٹن دستاویزات میں نام سے متعلق بتایا تھا، امریکی اخبار

جمعرات 24 جولائی 2025 16:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی اٹارنی جنرل پام بانڈی اور ان کے نائب نے مئی میں ایک میٹنگ کے دوران صدر ٹرمپ کو بتایا تھا کہ ان کا نام جنسی اسمگلنگ میں ملوث جیفری ایپسٹین کی دستاویزات میں موجود ہے۔اخبار کے مطابق ٹرمپ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کئی دیگر اعلی شخصیات کے نام بھی ہیں مگر محکمہ تحقیقات سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاس نے امریکی اخبار کی خبر کو فیک نیوز قرار دے دیا، وائٹ ہائوس ترجمان سٹیون نے کہا یہ ڈیموکریٹس اور لبرل میڈیا کی طرف سے گھڑی جانے والی جعلی خبروں کے تسلسل کے سوا کچھ نہیں۔اس سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ جیفری ایپسٹین نے ان افراد کی فہرست مرتب نہیں کی تھی جنہیں وہ کمسن لڑکیاں فراہم کرتا رہا تھا۔صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک پہلے ہی کہہ چکیہیں کہ فہرست اس لیے جاری نہیں کی جارہی کیونکہ اس میں ٹرمپ کا نام موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :