غزہ میں زندگی کی کوئی علامت باقی نہیں رہی، فلسطینی مندوب

ہم غزہ کی تباہی کو ختم کرنے کے خواہش مندوں کا اتحاد بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں،خطاب

جمعرات 24 جولائی 2025 16:46

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں سب کچھ تباہ کر دیا ہے اور فلسطینیوں کو جان بوجھ کر بھوک سے مار رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشرق وسطی اور فلسطینی مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں نشاندہی کی کہ غزہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور وہاں زندگی کی کوئی علامت باقی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی تباہی کو ختم کرنے کے خواہش مندوں کا اتحاد بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔