کارکن الیکشن کی تیاری کریں یہ بھول جائیں ٹکٹ کسے ملے گا کارکنوں کی عزت پر سمجھوتہ نہیں کروں گا،راجہ شاداب سکندر

جمعرات 24 جولائی 2025 16:49

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)کھوئی رٹہ صدر مسلم لیگ ن ہنگری راجہ جمیل خان استقبالیہ امیدوار اسمبلی راجہ شاداب سکندر خان مسلم لیگ ضلع کوٹلی کے صدر راجہ ادریس خان،صدر یوتھ ونگ راجہ ظفر اللہ خان،صدر مسلم لیگ ن سہنسہ ساجد نواز مسلم لیگی کارکنوں نے راجہ جمیل خان کا ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا اور شاندار استقبال کیا اس موقع پر امیدوار اسمبلی راجہ شاداب سکندر خان نے کہا کارکن الیکشن کی تیاری کریں یہ بھول جائیں ٹکٹ کسے ملے گا کارکنوں کی عزت پر سمجھوتہ نہیں کروں گا کارکن جماعت کا اثاثہ ہیں ان کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے مختلف علاقوں سے اپنے ساتھ شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں مجھے الیکشن میں آنے کا شوق نہیں تھا میرے گھرانے سے لوگوں کو تعارف ہے اپنے کارکنوں کی عزت اور وقار کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں انھوں نے راجہ جمیل خان کے کردار کو سراہا جن کی وجہ ہنگری اور یورپ میں لوگ جماعت میں شامل ہوئے صدر مسلم لیگ ن ہنگری راجہ جمیل خان نے کہا کارکنوں کے ساتھ ہوں آج جو لوگ گھوڑا،کجھورلہ،روشن آباد،دھڑہ اور دیگر جگہوں سے شامل ہوئے ہیں انھیں خوش آمدید کہتا ہوں بہت جلد یورپ کی دیگر جگہوں میں جماعت کی مضبوطی کیلئے پروگرام کروں گا میں جماعت کے ساتھ ہوں قیادت ٹکٹ کا انتخاب کرتے ہوئے میرٹ کی پالیسی اپنائے اس موقع پر صدر ضلع کوٹلی راجہ ادریس خان نے قیادت کو کہا جو جماعت کے لئے بہتر ہو ٹکٹ اسے دیا جائے جماعتی کارکن فیصلوں پر اطمینان رکھیں جماعت کے اندر رہ کر اس کے ڈسپلن کی پابندی کریں سابق چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل خان نے کہا جماعتی قیادت کو ایک عرصہ سے کہہ رہا ہوں میرٹ پر کام کریں کارکن جماعتی فیصلوں پر عملدرآمد کریں جب تک اتحاد نہیں ہو گا امیدوار اسمبلی نہیں بن سکتا کھوئی رٹہ کے مقامی ہال میں ہونے والے پروگرام میں راجہ جمیل خان کو کارکنوں نے ڈھول اور بینڈ کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے لایا اور شاندار استقبال کیا اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں نے دل کھول کر داد دی پروگرام سے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ ظفر اللہ خان،راجہ رزاق،راجہ عدنان معروف،عمران الرحمان ایڈووکیٹ،نصیر الیاس بھٹی،راجہ وقاص ایڈووکیٹ،راجہ کاشی،بابو راجہ واجد،ممبر مجلس عاملہ راجہ عارف ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا نوجوان کارکن آصف بٹ نے پروگرام کی خوبصورتی سے کمپئرنگ کی۔