Live Updates

بہت سارے معاملات ایسے ہیں وہ عمران خان جانیں اور ان کے کام جانیں میں کسی کا جواب نہیں دے سکتا، فیصل چوہدری

یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے، بہتر ہے کہ علیمہ خانم اپنا ترجمان بھیجیں وہ خودبات کریں میں ان کا ترجمان نہیں ہوں، میں خواتین اور خاندان کے معاملات میں نہیں بولتا ہوں، وکیل بانی پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 24 جولائی 2025 15:22

بہت سارے معاملات ایسے ہیں وہ عمران خان جانیں اور ان کے کام جانیں میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بہت سارے معاملات ایسے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی جانیں اور ان کے کام جانیں میں کسی کا جواب نہیں دے سکتا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ہمشیرہ علیمہ خانم سے ناراض ہیں یا نہیں، وکیل بانی پی ٹی آئی نے اس سوال کا جواب دیدیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے، علیمہ خانم کے ترجمان بتا سکتے ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بہتر ہے کہ علیمہ خانم اپنا ترجمان بھیجیں وہ خودبات کریں میں ان کا ترجمان نہیں۔ میں خواتین اور خاندان کے معاملات میں نہیں بولتاہوں۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا۔

(جاری ہے)

یہ فیملی کے معاملات ہیں یہ میرے ساتھ بھی ہوا تھا۔ گارڈین اخبار میں بشریٰ بی بی کے حق میں میرا کمنٹ چھپ گیا تھا۔

گارڈین میں بشریٰ بی بی کے حق میں کمنٹ چھپنے پر یہ میرے گلے پڑگئے۔فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کہا تھا کہ میں فیملی مسائل میں نہیں پڑنا چاہتا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کسی کی باتیں نہیں سنو صرف میری سنو۔ان کایہ بھی کہناتھاکہ آج علیمہ خانم کا کسی نے دفاع نہیں کیا جن کو علیمہ خانم نے لگوایا ہوا ہے وہ آکر دفاع کریں۔

علیمہ خانم جن کی پارٹی میں حمایت کرتی ہیں وہ ان کا دفاع کیوں نہیں کرتے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ جنرل سیکریٹری کوچاہئے اتنے سنگین الزامات ہیں تو آکر دفاع کریں انہوں نے ہر بندے کو لگایا ہوا ہے۔ واٹس ایپ گروپ بھی چلاتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہاتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے۔بانی پی ٹی آئی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیر افضل مروت نے علیمہ خانم پر سنگین الزامات عائد کردیئے تھے۔ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔علیمہ خانم وضاحت دیں ان کابیٹا کیوں آزاد ہے اور حسان نیازی کیوں جیل میں تھا؟ علیمہ خانم نے پی ٹی آئی میں انتشار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا تھا۔ کبھی علی امین گنڈا پور تو کبھی بیرسٹر سیف پر تنقید۔ انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا سب کو متنازع بنایا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات