راجہ بشارت کو الیکشن ٹربیونل میں پیش ہونے کے بعد پولیس نے تحویل میں لے لیا

جمعرات 24 جولائی 2025 17:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)راولپنڈی میں سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو الیکشن ٹربیونل میں پیش ہونے کے بعد پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر قانون راجہ بشارت کو الیکشن ٹربیونل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹربیونل میں پیشی کیلئے آئے تھے۔پولیس نے راجہ بشارت کو گاڑی سمیت تھانہ نیوٹاؤن منتقل کردیا، راجہ بشارت کی لیگل ٹیم ضمانت کے کاغذات لیکر تھانے پہنچی ہے۔