میٹرک کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری

امیدوار آن لائن اپلائی کرسکیں گے، ایک پیپرکی ری چیکنگ کیلئے فیس 1200روپے مقرر

جمعرات 24 جولائی 2025 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)لاہوربورڈ نے میٹرک کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔امیدوار پیپروں کی ری چیکنگ کیلئی8اگست تک اپلائی کرسکیں گے،پیپر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

امیدوار اپنے گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرسکیں گے، ایک پیپرکی ری چیکنگ کیلئے فیس 1200 روپے مقررکی گئی۔مارکنگ میں غلطی ثابت ہونے پرامیدوارکوفیس واپس کردی جائے گی۔