سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

فیضان رضا نے 1200میں سے 1186نمبر حاصل کیے

جمعرات 24 جولائی 2025 17:23

سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) میٹرک کے سالانہ امتحان میں سبزی فروش کے بیٹے نے بورڈ میں 1186نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ننکانہ صاحب کے رہائشی طالبعلم ملک فیضا رضا نے لاہوربورڈ میں کے میٹرک امتحانات میں 1200میں سی1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔فیضا رضا نے کہا کہ کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔فیضان نے بتایاکہ شاہکوٹ کے سرکاری سکول سے تعلیم حاصل کی،والد سبزی فروش ہیں،تعلیم پر بہت محنت کی۔فیضان کے والد نے کہا کہ بچے نے خود محنت کی،سرکاری سکول میں بھی پوزیشن لی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :