گلستان جوہر بلاک فور میں سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

ایس بی سی اے کو شکایت کی لیکن کارروائی نہیں کی جارہی۔ ایس بی سی اے کو کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور ریگولرائزیشن سے روکا جائے،درخوا ست گزار

جمعرات 24 جولائی 2025 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر بلاک فور میں سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں گلستان جوہر بلاک فور میں سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سوسائٹی میں بلڈر کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہے۔

150 گز کے کمرشل پلاٹ پر سوسائٹی کی جانب سے گراونڈ پلس 2 کی اجازت ہے۔ بلڈر کی جانب سے اضافی فلور اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سوسائٹی تو بااختیار ہوتی ہے، سوسائٹی کے لئے کیا مسئلہ ہی سوسائٹی پلاٹ کے مالک کی رکنیت منسوخ کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف دیا کہ ایس بی سی اے کو شکایت کی لیکن کارروائی نہیں کی جارہی۔

ایس بی سی اے کو کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور ریگولرائزیشن سے روکا جائے۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ ٹان پلاننگ ریگولیشن کے مطابق کمرشل پلاٹ پر گرانڈ پلس فائیو کی اجازت ہے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ سوسائٹی نے گرانڈ پلس 2 کا معیار طے کر رکھا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اضافی فلور کیخلاف آپ کا دعوی قوانین کے مطابق نہیں ہے۔ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ دیکھا جاسکتا ہے۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو عمارت کے کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا سے روک دیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے سے وضاحت طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شکایت پر کیا کارروائی کی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک جواب طلب کرلیا۔