پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز اسلام آباد کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے

جمعرات 24 جولائی 2025 17:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، اسلام آباد کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نیلی معیشت کے فروغ، سمندری ماحول کے تحفظ اور نوجوانوں کی قیادت میں ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ یہ یادداشت بدھ کے روز اس وقت دستخط کی گئی جب پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے وفد اور رضاکاروں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران ماحولیات، بلیو اکانومی، سمندری ماحولیاتی نظام اور نوجوانوں کی شرکت کے ذریعے پائیدار ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایک باضابطہ تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے بانی و سربراہ محمد توصیف خان اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے صدر وائس ایڈمرل (ر) احمد سعید نے دستخط کیے ۔

(جاری ہے)

یہ شراکت داری ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیق، آگاہی مہمات، اور نوجوانوں کی شرکت کے ذریعے ایک پائیدار، محفوظ اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں گے۔ دونوں ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ زمین اور سمندر دونوں کے ماحول کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

متعلقہ عنوان :