چارنیا رینیوبل اینڈ ونڈ انرجی کے دفتر کا افتتاح

سندھ میں متبادل توانائی پرتیزی سے کام جاری ہے، محفوظ قاضی

جمعرات 24 جولائی 2025 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) چارنیا رینیوبل اینڈ ونڈ انرجی کے دفتر کا افتتاح ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی محفوظ قاضی، چارنیا رینیوبل اینڈ انرجی کے سی ای او کریم چارنیا، ایس ڈی ٹی سی کے سینئر جنرل منیجر طارق سعید، انرجی اپڈیٹ کے ایم ڈی نعیم قریشی، دیگر انسٹالیشن کمپنیز کے سی ای او نادر چانڈیو، ذیشان آفتاب، دانش شکیل، اسد خان اور چائنا کی کمپنی اوکلے کے وفد نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی محفوظ قاضی نے کہا کہ سندھ میں بہت تیزی کے ساتھ متبادل توانائی پر کام ہو رہا ہے، سولر پینل اب گھروں کے ساتھ ساتھ صنعتوں میں بھی لگ رہے ہیں، تین سال میں لاکھوں گھروں کو سولر فراہم کر دیے جائیں گے، ٹرانسپورٹ میں بھی اب سولر انرجی کا استعمال کیا جارہا ہے، انرجی اپڈیٹ کے ایم ڈی نعیم قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سولر انرجی کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے حکومت بھی سولر انرجی کے فروغ کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عوام سولر انرجی کو استعمال کریں، سینئر سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجر محمد طلال وارثی نے کہا کہ چارنیا گروپ پاکستان میں 70 سال سے سائنو پاک کے نام سے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے انجینئرنگ اور سولر اسٹرکچر سولوشن بھی فراہم کررہا ہے اور اب چائینز گروپ اوکلے کے ساتھ مل کر گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے سلوشن فراہم کررہا ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کے متاثرین استفادہ حاصل کریں گے۔

اوکلے 30 سال سے موجود ہے اور 138 ممالک میں کام کر رہی ہے، چارنیا رینیویبل سات سال کی رپلیسمنٹ وارنٹی کے ساتھ ہائی اور لو/ ولٹیج، وائی فائی آپشن، +6000 لائف سائکل، اے گریڈ کوالٹی کی 15,10,5 کلو واٹ کی لیتھیم بیٹری پاکستان میں لانچ کردی ہیں، چارنیا گروپ چائنیز کمپنی اوکلے کے ساتھ مل کر بہترین کوالٹی پروڈکٹ صارفین کو پیش کر رہے ہیں