نیسلے پاکستان کا 2025کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان

جمعرات 24 جولائی 2025 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)نیسلے پاکستان نے مالی سال 2025کی پہلی ششماہی کیلئے 101.3بلین روپے کی آمدن کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.9فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ آمدن میں کمی کی بنیادی وجہ فنانس ایکٹ 2024-25 کے تحت کمپنی کی زیادہ تر پورٹ فولیو پر متعارف کرائے گئے سیلز ٹیکس کی وجہ سے طلب میں مسلسل دبا ہے۔

(جاری ہے)

آمدن میں کمی کے باوجود موزوں پروڈکٹ مکس، توانائی کی لاگت میں کمی اور آپریشنل کارکردگی سے مجموعی منافع اور آپریٹنگ منافع کے مارجن میں بہتری آئی ۔ اس کے علاوہ مالیاتی لاگتوں میں بہتری آنے سے کمپنی کے خالص منافع میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹر زکے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ کمپنی صارفین کی طلب میں جاری دباکی وجہ سے سال کے باقی مہینوں کیلئے کاروباری کارکردگی اور ترقی کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کرتی ہے۔کمپنی ویلیو چین کو بہتر بنانے اور اعلی معیار کی مصنوعات کے ساتھ صارفین کے اطمینان کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔