عید پر بیوی کا بازو کاٹنے والا درندہ شوہر گرفتار

جمعرات 24 جولائی 2025 21:49

عید پر بیوی کا بازو کاٹنے والا درندہ شوہر گرفتار
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) پولیس نے دو ماہ سے روپوش درندہ صفت ملزم اشرف کو گرفتار کر لیا ہے جو عید کے روز اپنی بیوی پر ٹوکے سے حملہ کر کے اس کا بازو کاٹ چکا تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور وہ مسلسل روپوش تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشرف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے اس سنگین واقعے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد ناقابلِ برداشت ہے اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔