آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈمیرپور کے زیر اہتمام ہونے والے میڑک کے امتحان سالانہ 2025ء میںپھر بازی لے گیا

جمعرات 24 جولائی 2025 22:25

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) تتہ پانی کاتعلیمی ادارہ ارفع انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سٹڈیز (ایمز)تتہ پانی آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈمیرپور کے زیر اہتمام ہونے والے میڑک کے امتحان سالانہ 2025ء میںپھر بازی لے گیا، ادارہ کی ہونہار طالبہ ایمان فاطمہ نے 1164نمبرات کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کرکے بورڈ کی ٹاپ 20پوزیشنز میں سے 19ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ راج محل بھر سے ٹاپ کرلیا ہے،ادارہ کی دیگرطالبات پارسامحمود1151، ہاجرہ کنول 1146،فلک شاہین1126،سائفہ محفوظ 1122،نوریاسر 1119،الوینہ الطاف1119،عروج محمود1117،زہرہ نور1108، ہادیہ زنیب ، قدسیہ لیاقت1103 اور طالب علم قائم علی شاہ نی1100نمبرات لیکر امتحان میں کامیابی حاصل کی اور ادارہ، علاقہ کا نام روشن کیا ہے، ادارہ کے تمام طلبہ وطالبات نے نمایاں نمبرات کے ساتھ امتحان پاس کیاادارہ کا مجموعی رزلٹ98فیصد رہاہے،پوزیشن ہولڈر طالبہ ایمان فاطمہ نے اپنی شاندارکامیابی کو والدین کی دُعائوں اور اساتذہ محنت وبہترین انداز میں تعلیم وتربیت کا نتیجہ قرار دیا ہے،ادارہ کے شاندار رزلٹ پر طلبہ وطالبات کے والدین اور علمی وعوامی حلقوں میں زبردست خوشی کی لہرڈور گئی ہے، انہوں نے ادارہ کی شاندار کارکردگی پر منیجنگ ڈائریکٹر ایمز تتہ پانی سردار ابراراحمد ممتاز، پرنسپل وجملہ اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمنائوں وخواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ادارہ اپنی اس روایت کو نہ صرف برقرار رکھے گا بلکہ آئندہ اس سے بہتر رزلٹ دیگا،اہلیان تتہ پانی کے لئے یہ ادارہ باعث فخر ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ایمز تتہ پانی سردار ابرار احمد ممتاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ ذات کا شکرادا کرتے ہیں،والدین اور اہلیان تتہ پانی کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرر ہے ہیں، انشاء اللہ اپنے مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کا عزم کرتے ہیں۔